کراچی (ویب ڈیسک) ارشد وہرہ ایم کیو ایم پاکستان چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا ایم کیو ایم پاکستان پر پھٹ پڑے۔ انہون نے کہا کہ اپنے ہی لوگ اپنے ہی لوگوں کے سامنے ذمہ داریاں پوری کرنے میں رکاوٹ بن رہے تھے، انہوں نے اعتراف کیا کہ عوام کے سامنے فیل ہوگیا تھا جس پر شرمندہ ہوں۔
ایک ذمہ داری ہوتی ہے ایک امانت ہوتی ہے۔ عوام سے کیا ہوا ایک وعدہ ہوتا ہے۔ جو میں سمجھتا ہوں کرسکے تھے لیکن نہ کرسکے۔ ہم ڈیلیور کرسکتے تھے لیکن ہم عوام کے سامنے فیل ہوئے۔ حقیقتاً ہم عوام کے سامنے فیل ہوئے ہیں۔ جو کچھ ہم کرسکتے تھے جس کا ہم نے 10 فیصد بھی نہ کرسکے۔
ایم کیو ایم پاکستان چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے والے ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کا نجی ٹی وی کو دیا، وہ کہتے ہیں منی لانڈرنگ کیس کا پارٹی چھوڑنے سے کوئی تعلق نہیں، بہت صبر سے کام لیا، اپنے ہی لوگ ذمہ داریاں نبھانے میں رکاوٹ بن رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے سامنے شرمندہ ہوں، عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہوگیا تھا، ایم کیو ایم میں زیادہ تر لوگ مایوسی کا شکار ہیں۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.