زخموں سے چور نصرت بی بی موت کو شکست نہ دے سکی، آخرکار زندگی کی بازی ہار گئی

زخموں سے چور نصرت بی بی موت کو شکست نہ دے سکی، آخرکار زندگی کی بازی ہار گئی


گزشتہ ہفتے ہسپتال کی پانچویں منزل سے گر کر شدیدی زخمی ہونے والی نصرت بی بی دختر نیت مراد (ہرچین چترال)  موت کو شکست نہ دے سکی اور زندگی کی بازی ہار گئی۔ جی زخموں سے چور نصرت ایک ہفتے سے زائد عرصہ سے موت سے لڑتی رہی، زخموں کے درد کو آہوں اور سسکیوں سے نکالتی رہی۔ کب تک لڑتی زخم ہی اتنے گہرے تھے۔ اللہ نصرف کے تمام گناہ معاف فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ امین

________________________________________





پشاور(نمائندہ ٹائمز آف چترال ) ہرچین لاسپور سے تعلق رکھنے والی خیبر ٹیچینگ ہسپتال کی طالبہ نصرت بی بی دختر نیت مراد خان ہسپتال کی چھت سے گر کرشدید زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہرچین لاسپور سے تعلق رکھنے والی نصرت بی بی دختر نیت مراد خان خیبر ٹیچینگ ہسپتال میں زیر تعلیم تھی۔ طالبہ ہسپتال کی چھت کے پانچوین منزل سے گر کر شدید زخمی زخمی ہوگئی ہے۔ جسے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کرادیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کل اس وقت پیش آےا، جب مذکورہ طالبہ اپنے باقی نرسنگ طالبات کے ساتھ خیبر ٹیچینگ ہسپتال کے ہا سٹل کے پانچوین منزل کی چھت میں بیٹھ کر امتحان کی تیاری میں مصروف تھی، اس دوران اچانک چھت سے گر کر شدید زخمی ہوگئی ہے۔ اہل خانہ تمام لوگوں سے اسکی صحت ےابی کے لیے دعاو ¿ں کی اپیل کرتے ہیں۔ 




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post