چترال ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمبولینس کچرا منتقلی کے لئے استعمال ہورہی ہے، نئے ڈی سی نے بڑا ایکشن لیا

چترال ( نمائندہ ٹائمز آف چترال) چترال کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمبولینس کو مریضوں کی منتقلی کے بجائے کچرا منتقلی کے لئے استعمال ہورہی ہے۔ جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی نئے ڈی سی چترال ارشاد سدھیر نے ہسپتال کے میڈیکل سپرینٹنڈنٹ کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر واقعے میں ملوث افسران اور عملے کو معطل کردے۔


معاملے کی چھان بین کے لئے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے اور اسے 2 دن میں رپورٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈی سی نے کہا کہ  ایم ایس کو ہسپتال کے سرکاری املاک کا ذمہ دار ہوتا ہے اور اسے ایسے معاملات کی سنجیدگی سے نوٹس لینی چاہئے۔ ڈی سی نے کہا کہ سرکاری املاک کا اس قسم کا غیر ذمہ درانہ استعمال مزید برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی ہوگی۔ ڈی سی کی وارننگ کے بعد ہسپتال کے ایم ایس نے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اسرار الدین، ہجوم خان، ڈبلیو اینڈ سی انچارچ اور مراد خان کو معطل کردیا ہے۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم