چترال (ٹائمز آف چترال نیوز) چترال کے دور دارز گاؤں
مستوج کے علاقے پرکوسپ سے تعلق رکھنے والا ابوزار بیٹی کی شادی کے لئے جہیز کا سامان خریدنے چترال شہر آیا لیکن واپس نہ جاسکا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پی آئی اے چوک کے قریب راستے میں انہیں دل کا دورہ پڑا، موقع پر موجود افراد انہیں فوری طور پر ہسپتال لے گئے ، تاہم اس سے پہلے انہیں موت واقع ہوچکی تھی۔ ان کے جیپ بیٹی کے جہیز کے سامان کے لئے 1 لاکھ سے زائد رقم موجود تھی جسے ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ متوفی کی جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں بھیج دی گئی۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.