کوئٹہ (ٹائمزآف چترال نیوز9 نومبر 2017) پاکستان کا اہم صوبہ ایک بار پھر دشمن کے نشانے پر ہے۔ پولیس موبائل پر حملے کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی حامد شکیل سمیت 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں چمن ہاوسنگ سکیم میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی کوئٹہ پولیس حامد شکیل سمیت 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ دھماکے میں متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں ۔
صوبہ بلوچستان اہم شہر اور صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے چمن ہائسنگ سکیم میں یہ دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں اےآئی جی کوئٹہ پولیس حامدشکیل کی گاڑی کو ٹارگٹ بنایا گیا تھا۔ دھماکے کے نتجیے میں اےآئی جی حامد شکیل اپنے ایک محافظ اور ڈرائیور سمیت شہید ہو گئے ۔ ڈرائیور کی شناخت جلیل احمد جبکہ محافظ کی شناخت محمد عمران کے نام سے ہوئی۔ دھماکے سے کئی پولیس اہکارزخمی بھی ہوئے ۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیاگیا ہے ۔ اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی گئی ہے۔
