بس کھائی میں گرنے سے تبلیغی جماعت کے 24 افراد جان بحق 66 زخمی ہوگئے

چکوال (ٹائمز آف چترال ویب ڈیسک)   صوبہ پنجاب کے ضلع چکوال کی تحصیل کلر کہار میں تبلیغی جماعت کی بس کھائی میں گرنے سے 24 افراد جان بحق اور 66 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات  کے مطابق حادثہ تحصیل کلرکہار میں ڈھوک پٹھان کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر بس بریک فیل ہونے کی وجہ پلُ سے نیچے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں تبلیغی جماعت کے 24 افراد ہلاک موقع پر ہلاک اور 66 سے زائد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا جب کہ زخمیوں میں سے 13 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے سبب اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوہاٹ سے رائے ونڈ جانے والی بس کو ڈھوک پٹھان کے مقام کے قریب حادثہ پیش آیا، بس میں 80 سےزائد مسافر سوارتھے جو 150 فٹ گہری کھائی میں جا گری ۔  بس میں سوار تمام مسافروں کا تعلق تبلیغی جماعت سے تھا جو رائیونڈ اجتماع میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post