کوئٹہ میں فائرنگ سے ایس پی انویسٹی گیشن سمیت خاندان 4 افراد شہید

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں فائرنگ سے ایس پی سٹی انویسٹی گیشن محمد الیاس، ان کا بیٹا، بہو اور پوتا شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی محمد الیاس اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شہر کی طرف جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے نواں کلی کے علاقے میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں ایس پی محمد الیاس اور ان کا بیٹا، بہو اور پوتا شہید جب کہ اہلیہ زخمی ہو گئیں جنہیں طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کا محاصرہ کر کے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے ایس پی انسویسٹی گیشن پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کو فوری یقینی بنایا جائے۔

Previous Post Next Post