مٹی کا تودہ گرنے سے 7 بچے جان بحق 2 زخمی


باجوڑایجنسی (ویب ڈیسک) معصوم بچوں کے لئے مٹی کا تودہ ڈرون ثابت ہوگیا۔ باجوڑایجنسی میں مٹی کا تودہ گرنے سے 7 بچے ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔ 


تفصیلات کے مطابق جمعہ کے دن باجوڑایجنسی کے تحصیل اتمانخیل کے علاقہ گردئی گندائو میں بچیاں مٹی کی کھدائی کرکے کھیل رہی تھیں کہ اچانک مٹی کا ایک بڑا تودہ ان کے اوپر آگرا جس کے ملبے کے نیچے آکر 7 بچے جان بحق 2 زخمی ہوئے۔ واقعے کے اطلاع ملتی ہی مقامی لوگ اور پولیٹیکل انتظامیہ کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو نکال لیا۔ جاں بحق ہونیوالوں کے نام اس طرح ہیں عبداللہ ، عظمٰی، سائرہ ، صائمہ ، ثناء ، فاطمہ ، زینت بی بی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں کائنات اور افسانہ ۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق مذکورہ علاقے کے لوگوں کو منع کیاگیاتھا کہ وہ اس علاقے سے مٹی نہ نکالیں کیونکہ کسی بھی وقت حادثہ ہوسکتاہے۔ لیکن بار بار منع کرنے کے باوجود بھی لوگ باز نہ آئیں ۔


Previous Post Next Post