کراچی:۔ ایل جی الیکٹرانکس نے کوالکم کمپنی کے ساتھ اگلی جنریشن کی کنیکٹڈ گاڑیوں کے لئے مختلاف اقسام سہولیات کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ٹیکنالوجی ادارے گاڑیوں میں 5Gاور اگلی جنریشن کی خودکار گاڑیوں کی کامیابی کے لئے بنیادی نوعیت کی سیلولر ویہکل ٹو ایوری تھنگ (C-V2X) ٹیکنالوجیز کی تیاری کے لئے جنوبی کوریا میں ایک مشترکہ تحقیقی سینٹر تعمیر کریں گے۔
موبائل کی جدت ہمیشہ سے کوشاں ایل جی اور کوالکم اپنی تحقیق و ترقی کے شعبے کی دہائیوں پر مبنی محنت کو ایک جگہ اکھٹا کررہے ہیں جس میں 5Gموبائل ٹیکنالوجی بھی شامل ہے۔5Gمکمل طور پر کنیکٹڈ گاڑیوں کے لئے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ روایتی تیزرفتار ایل ٹی ای ٹیکنالوجی سے 5 گنا زیادہ تیز رفتار کے 5Gکنیکشن کے ساتھ ڈیٹا ڈرائیونگ کے دوران حقیقی زندگی جیسی رفتار کے ساتھ فراہم کرے گا۔
موجودہ موبائل کمیونکیشن نیٹ ورک پر سی وی ٹو ایکس ٹیکنالوجی میں شامل تھرڈ جنریشن پارٹنرشپ پروجیکٹ (3GPP) ریلیز 14 کم قیمت کے ساتھ استعمال کا وقت دو گنا کردیتا ہے۔ یورپ اور ایشیاءکے مختلف حصوں میں سال 2020 کو مدنظر رکھتے ہوئے فیلڈ ٹیسٹس اور اسٹینڈرڈائزیشن سرگرمیاں کی جارہی ہیں۔ وی ٹو ایکس کی جدتوں میں سب سے آگے ایل جی الیکٹرانکس سال 2013 سے تیزی سے فروغ پاتی ٹیلی میٹکس مارکیٹ میں صف اول پر موجود ہے۔
ایل جی ویہکل کمپونینٹس اسمارٹ بزنس یونٹ کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ کم جن یونگ نے بتایا، "ایل جی کا منصوبہ ہے کہ آٹو موٹو کمیونکیشن ٹیکنالوجیز میں اپنے تجربات کو ملا کر اگلی جنریشن کی گاڑیوں کے پرزہ جات کی مارکیٹ میں قیادت کریں گے جس کے ساتھ کوالکم کی جدید کنیکٹڈ سہولیات کو ایل ٹی ای سے 5Gتک لانا ہے۔ ہم پرامید ہیں کہ کوالکم اور ایل جی کی مشترکہ تحقیقی قوت سے فائدہ پہنچے گا جو الگ کام کرنے سے قابل عمل نہیں ہوگا۔"
سیول میں ایل جی الیکٹرانکس کے سائنس پارک میں یہ شراکت داری قائم ہوگی اور فوری طور پر یہ دونوں ادارے مل جل کر کام کا آغاز کریں گے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.