پشاور (ٹائمز آف چترال مانیٹرنگ ڈیسک) افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان تب تک پاکستان چائنا اکنامک کوریڈور کا حصہ نہیں نے گا جب تک کہ دونوں ممالک پاکستان اور چین بھارت کو اس کے ذریعے افغانستان تک رسائی نہیں دی گے۔ ذرائع کے مطابق اشرف غنی بھارت میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان، پاکستان کو سنٹرل ایشیا ممالک تک افغانستان کے راستے رسائی تب تک نہیں دے گا جب تک پاکستان، بھارت بھی کو سی پیک کے ذریعے افغانستان تک رسائی نہیں دیتا۔
انہوں نے کہا کہ کابل اپنے اس فیصلے کے بارے میں اسلام آباد کو آگاہ کر چکا ہے اور اب یہ اسلام آباد پر منحصر ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتا ہے۔ پاکستان کا جو بھی فیصلہ آئے آئے گا، افغانستان اس وقت اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرے گا۔
حال ہی میں افغانستان نے پاکستانی ٹرکوں کو بھی افغانستان داخلے پر پابندی لگا رکھی تھی جس کی وجہ سے سامان سے بھرے ٹرکس تورخم بارڈر پر پھنس کر رہ گئے تھے۔ پاکستان ٹرکوں کو افغانستان داخلے پر پابندی لگا کر افغان صدر نےحکم دیا تھا کہ پاکستانی ٹرکس سامان افغان ٹرکوں میں شفٹ کریں۔ پاکستانی ٹرانسپورٹرز نے افغان رویے کی شدید مذمت کی تھی۔ افغان صدر کا بیان اس کے چند دن ہی سامنے آیا ہے۔تاہم ابھی تک دفتر خارجہ کی جانب سے اس کے جواب میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.