چترال (نیوز ڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ چترال نے نئے ضلع کے قیام کے اعلان کو سیاسی نعرہ قرار دے دیا ہے۔ چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کے صدرسلطان وزیر اور دیگر رہنمائوں نے کہا کہ چترال میں 2 اضلاع بنانے کیلئے پی ٹی آئی حکومت اقدامات کر رہی ہے جوکہ قابل تعریف ہے لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ ابھی تک کسی بھی پارٹی کے ساتھ اس سلسلے میں مشاورت کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی گئی گوکہ آل پاکستان مسلم لیگ نئے ڈسٹرکٹ کے اعلان کی حمایت کرتی ہے لیکن اس کیلئے تا حال کوئی ہوم ورک نہیں کیاگیاہے ۔ جس کی بنا پر عوام یہ سمجھتی ہے کہ یہ ایک انتخابی شوشہ ہے، جس سے فوائد حاصل کرنے کیلئے تحریک انصاف بغیرکسی منصوبہ بندی کے یہ اعلان کرنے پرتلاہواہے۔
انہوں نے چترال کے سیاسی رہنمائوں پرتنقیدکرتے ہوئے کہا کہ چترال میں ہر ایک مسئلے پر آل پارٹی مشاورت ہوتی رہی ہے لیکن ضلع کا قیام جو کہ ایک اہم مسئلہ ہے اُس کے بارے میں کسی نے بھی آل پارٹی مشاورت کی زحمت گوارا نہیں کی ۔ اس لئے اے پی ایم ایل اپنے تحفظات حکومتی ایوانوں تک پہنچانا ضروری سمجھتی ہے ۔ صدر اے پی ایم ایل سلطان وزیر نے کہا کہ چترال کی شناخت ختم کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی ، ضلع کو اپر چترال یا چترال ٹو کا نام دیا جانا چاہئے۔
آل پاکستان مسلم لیگ چترال کے رہنماؤوں نے متوقع ضلع کے اعلان سے پہلے اس علاقے کے لوگوں کے خدشات دور کرنے کامطالبہ کیاہے اورکہا ہے کہ سیاسی نوعیت کا اعلان علاقے کے لوگوں کو مزید مسائل سے دورچارکرنے کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.