راولپنڈی (ٹائمز آف چترال نیوز ڈیسک) افغانستان سے دراندازی جاری ہے۔ آج بھی اس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت ایک سپاہی شہید ہوگئے۔ باجوڑ ایجنسی میں افغان شر پسندوں کی جانب سے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقے میں واقع چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا جس کا جواب پاک فوج نے بھر پور انداز میں دیا اور 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بعض زخمی دہشت گرد فرار بھی ہوئے۔
جبکہ پاک فوج کا کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحام شہید ہوگئے ہیں۔ 4 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.