کراچی میں ٹریفک حادثے میں ہنزہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان سماجی کارکن سلطان کریم جان بحق



کراچی (نمائندہ ٹائمز آف چترال) ہنزہ، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سلطان کریم کراچی میں ٹریفک حادثے میں جان بحق ہوگئے۔  منگل  7 نومبر کی رات کو رشتے دار کے ہاں سے واپس آتے ہوئے ٹرالر کی زد میں آکر حادثے کا شکار ہوئے۔ مرحوم میٹرول سائیٹ کے علاقے میں سماجی شخصیت کے طور پر مانے جاتے تھے۔ ان کی جسد خالی بروز منگل بعد از دوپہر آبائی گاؤں ہنزہ روانہ کردی گئی۔

ایک اور دلخراش واقعے میں علی آباد ہنزہ میں موٹر سائیکل حادثے میں نوجوان اعجازکریم جان بحق ہوگئے۔ اعجاز کا تعلق حیدر آباد ہنزہ سے تھا۔

اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ  اور لواحقین کو صبر عظیم عطا فرمائے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post