کراچی (ٹائمز آف چترال نیوز ڈیسک) سیلفی ایکسپرٹ میں قائدانہ کردار کے حامل اوپو موبائلز (OPPO Mobiles) نے پاکستان میں اوپو F5 اسمارٹ فون متعارف کروا دیا ہے۔ اس موقع پر اوپو نے پاکستانی مارکیٹ میں سیلفی ایکسپرٹ اور
F5 اسمارٹ فون 11 نومبر کو ملک بھر میں 31ہزار 899روپے میں دستیاب ہوگا۔ اس تقریب میں اس بات کا بھی اعلان کیا گیا کہ اوپو لاہور کے فورٹریس اسٹیڈیم میں اپنے سب سے بڑے آو ¿ٹ لٹ کے افتتاح کے ساتھ فرسٹ سیل ایکٹویٹی بھی شروع کرے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور عالمی نمبر ایک بالر حسن علی اس تقریب میں ایک روز کے لئے شاپ منیجرز ہوں گے۔
اس موقع پر اوپو نے یوتھ آئکن اور بالی ووڈ سپر اسٹار سدھارتھ ملہوترا کو نیا برانڈ سفیر بنانے کا بھی اعلان کیا جو موجودہ سفیر ڈیپکا پوڈکنے کے ساتھ شامل ہوں گی۔
اوپو پاکستان کے جارج لونگ نے بتایا، "اوپو ہمیشہ صارفین کے دل و دماغ جیتنے والے عوامل تخلیق کرتا ہے۔ اس کا صرف ٹیکنالوجی سے تعلق نہیں ہے بلکہ یہ اسمارٹ فون نئے تجربات سے روشناس ہونے کی گزرگاہ ہے۔ ہماری بدستور توجہ ہے کہ ہم ٹیکنالوجی کی تقسیم، مواد اور سروسز کے نئے راستے تلاش کریں تاکہ اپنے صارفین کو بااختیار بنا کر انہیں مزید کامیاب بنائیں۔ اوپو کا نیا F5ایک انقلابی سیلفی ایکسپرٹ فون ہے جو پاکستان میں پہلی بار آرٹیفشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کے ساتھ متعارف ہورہا ہے۔"
اس میں چہرے کی شناخت کے 200 سے زائد مقامات ہیں جو تصویر کے حوالے سے عالمی ڈیٹا بیس سے چہرے کی خصوصیات، شکل اور ساخت کی نشاندہی کرتے ہیں۔ F5اسمارٹ فون میں ہر شخص کے چہرے کے فیچرز میں جلد کی رنگت اور قسم، صنف، عمر سمیت بہت سارے پہلو مدنظر رکھتا ہے۔
اوپو کے F5اسمارٹ فون میں 6.0 انچ ایف ایچ ڈی پلس فل اسکرین ڈسپلے کے ساتھ 20 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا بھی ہے جس کے ہمراہ انتہائی حساس ایف 2.0 اپرچر اور 1/2.8 انچ سینسر ہے۔ اس کا بیک کیمرا 16 میگا پکسل ہے جو دن و رات ہر طرح کے حالات میں استعمال کے لئے بہترین ہے۔
F5اسمارٹ فون اوپو کی پہلی 6 انچ ایف ایچ ڈی پلس فل اسکرین ڈسپلے ڈیوائس ہے جو استعمال کرنے والے کو روشن منظر سے لطف اندوز کرتا ہے اور اس میں فون کے سائز کو بڑھانے کی ضرورت نہیں پڑتی ۔ F5اسمارٹ فون میں اوپو کی ڈیزائن فلاسفی کی روشنی میں خوبصورت یونی باڈی دیکھنے میں انتہائی پتلی ہے ، اس کی سطح خم دار ہے، یہ ہاتھ میں پکڑنے پر سادہ محسوس ہوتا ہے اور دیکھنے میں نفاست کا شاہکار لگتا ہے۔
F5اسمارٹ فون میں فیشل ان لاک کا آپشن بھی ہے جو استعمال کنندہ کو شناخت فراہم کرتا ہے اور فون کو ان لاک بھی کرتا ہے۔ اگر استعمال کنندہ فنگر پرنٹ کے ذریعے ان لاک فنکشن استعمال کرنا چاہتے ہیں تو فنگر پرنٹ ریڈر فون کی پشت پر موجود ہے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.