طوفان نے تباہی مچادی، 133 افراد ہلاک درجنوں لا پتہ، دریا سے 36 لاشیں نکال لی گئیں



منیلا (ویب ڈیسک) جنوبی فلپائن میں طوفان نے قیامت ڈھا دی۔ ہفتہ کے دن 133 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں۔ درائے سالوگ سے 36 لاشیں نکال لی گئیں، حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعدا اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

طوفان کا نام ٹمبن ہے۔ ٹمبن جمعے کو ملک کے دوسرے بڑے جزیرے منڈوا سے ٹکرایا تھا، جس کے بعد جنوبی علاقوں میں طوفانی ہواوں کے ساتھ بارشیں شروع ہوئیں۔ شدید باشوں کی وجہ سے سیلاب آگیا ہے۔ ٹمبن جزیرہ منڈاناؤ سے ٹکرانے کے بعد سیلاب اور مٹی کے تودے لے آیا جس کی وجہ سے فلپائن کے دو علاقے ٹوبوڈ اور پیاگاپو بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ان علاقوں میں کئی گھر مٹی کے تودوں تلے دب گئے، بارشوں کی وجہ بجلی کا نظام بھی معطل ہوگیا۔ موصلاتی نظام کی تباہی کی وجہ سے امدادی کامون میں مشکلات یش آرہی ہیں۔

جاری ہے



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم