لائن آف کنٹرول پر دراندازی بھارت کومہنگا پڑگیا، بھارتی فوج کے میجر سمیت 3 سپاہی ہلاک کردیئے گئے



نئی دہلی (ویب ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر دراندازی بھارت کومہنگا پڑگیا ہے، بھارتی فوج کے میجر سمیت 3 سپاہی ہلاک
کردیئے گئے۔ جموں کشمیر کے روجوڑی سیکٹر کے علاقے کیری میں کراس بارڈر دراندازی میں پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے میجر سمیت 3 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ سیکٹر پر مختلف جگہوں پر بھاری فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ ہفتے کے دن ہونے والی فائرنگ سے بھارت کو بڑ جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ کیری سیکٹر پر سکھ بٹالین تعینات ہے، جس کے آج 4 جوان ہلاک کردیئے گئے ہیں۔ جن کے نام یہ ہیں میجر پرافولا ایمبداس 32 سال، لانس نائیک گرمیل سنگھ 34 سال، سپاہی پرگت سنگھ 30 سال شامل ہیں۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم