دبئی نے پاکستانیوں کے لئے وزٹ ویزے پر پابندی کیوں عائد کردی، وجہ سامنے آگئی: جان کر حیرانی ہوگی


لاہور(ٹائمز آف چترال ۔ نیوزڈیسک)  دبئی نے پاکستانیوں کے لئے وزٹ ویزے پر پابندی کیوں عائد کردی ہے پاکستان چیئرمین ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن نے وجہ بتادی۔ اس سال کرسمس کی تہوار اور نیا سال منانے کے لئے تقریبا 3 لاکھ سے زائد  پاکستانی دبئی پہنچ گئے ہیں جس کے بعد پاکستانیوں کے لیے دبئی کا وزٹ ویزا عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ 

چیئرمین ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن نعیم شریف کے مطابق گذشتہ روز دبئی کے وزٹ ویزے کے لیے بھیجی گئیں تمام درخواستیں بغیر وجہ بتائے مسترد کردی گئیں۔ اس کے علاوہ پاکستانی شہریوں کو تاحکم ثانی دبئی وزٹ ویزے کے لیے مزید درخواستیں جمع کرانے سے بھی روک دیا ہے ایسوسی ایشن کے نائب صدر نعیم شریف کے مطابق اس وقت تقریبا تین لاکھ پاکستانی دبئی میں موجودہیں جب کہ مزید ہزاروں افراد دبئی جانے کے خواہش مند ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ وزٹ ویزا پر پابندی بڑی تعداد میں پاکستانیوں کی دبئی میں موجودگی کی وجہ سے لگائی گئی ہو تاہم یہ پابندی عارضی ہے جو کہ آنے والے سال جنوری میں ختم کردی جائے گی۔


1 تعليقات

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

إرسال تعليق

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم