چترال، کوغزی (ایم۔ فاروق: ٹائمز آف چترال) کوغزی پائیں میں نکاسی آب کی ناقص انتظام کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور شدید سردی کی وجہ سے سڑک جم جانے کی صورت میں حادثات ہونے کا خدشہ پیدا ہورہا ہے۔
تفصیلات کیمطابق چترال سے 20 میل دُور مولدہ کوغزی میں سڑک کی کلورٹ بند ہونے کی وجہ پانی سڑک پر بہ رہا ہے جسکی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ واضح رہے کہ چار سال پہلے اِسی روڈ میں چترال شہر کے لئے پانی کی پائپ لائن بچھائی گئی تھی جسکی وجہ سے کوغزی میں مختلف جگہوں پر سڑک اور پُلوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا اور وہ تاحال جوں کے توں ہیں۔ متعلقہ انتظامیہ اور سیاسی نمائندگان کی غفلت کی وجہ سے ابھی تک ِانکی مرمت کا کام نامکمل ہے، جسکی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ خیال رہے کہ شدید سردی کی وجہ سے سڑک میں موجود پانی جم جاتا ہے جسکی وجہ سے حادثات ہونے کا خدشہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے متعلقہ اداروں سے اس مسئلہ کو بروقت حل کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ کسی بھی ناگہانی حادثات سے بچا جاسکے۔
اچھا ہے
ردحذفإرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.