چترال (نمائندہ ٹائمزآف چترال) شرینگل یونیورسٹی میں ایم اے عربی کے نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق مولانا انوارالحق چترالی کی یونیورسٹی بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل نے مختلف نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت ایم اے عربی میں چترال دروش سے تعلق رکھنے والے مولانا انوارالحق نے میدان مار لیا ہے۔ مولانا انوارالحق نے رول نمبر 3410 کے تحت کل گیارہ سو میں سے 865 نمبر لے کر یونیورسٹی بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.