پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی تنظیم نے چترال کے لئے نئی کابینہ تشکیل دے دی


چترال (ایم۔ فاروق: ٹائمز آف چترال) پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی تنظیم کی جانب سے ضلع چترال کےلئے نئی کابینہ کی تشکیل، کوغذی سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے سرگرم رہنما جناب شریف حسین  پی۔پی۔پی ضلع چترال کے سنئیر وائس پریزیڈنٹ منتخب ہوگئے۔


تفصیلات کیمطابق 25 دسمبر ، بروز سوموار کو پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی تنظیم کی جانب سے ضلع چترال کےلئے نئی کابینہ کی منظوری دیدی گئی۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی اور صوبائی قائدین کے آپس کی طویل مشاورت کے بعد اس نوٹیفکیشن کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور ضلعی کابینہ کے عہدیداران کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے چترال، کوغزی گاؤں کے رکھنے والے پی پی کے سرگرم رہنما شریف حسین کو پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے سینئیر وائس پریزیڈنٹ کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے زمانہ طالبعلمی سے اب تک پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے بہت سی قربانیاں دی ہیں اور پارٹی کے لئے انکی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ یونین کونسل کوہ میں وہ پہلا سیاسی لیڈر ہیں جن کو پارٹی کی جانب سے اس عہدے پر ترقی دے دی گئی۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post