چترال نے صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کھودی، اور کس کس ضلع کی نشت کم کردی گئی: پڑھیں

پشاور (نیوز ڈیسک: ٹائمزآف چترال ) نئے ضلع کی خوشی اپنی جگہ لیکن بد قسمتی سے چترال نے صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کھودی ہے۔ نئی حلقہ بندیوں میں چترال سمیت صوبے کے دیگر اضلاع جیسے چارسدہ، ایبٹ آباد، صوابی، ہری پور سے ایک ایک صوبائی نشست کم کردی گئی ہے۔ جبکہ پشاور میں 3 نشستوں کا اضافہ اور لوئر دیر میں ایک نشست کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق چترال سے بھی ایک نشست کم کردی گئی ہے۔ فیصلے کو عوامی اور سیاسی حلقوں میں مختلف نظریات سے دیکھا جارہا ہے۔ جہاں سیاسی لیڈر شپ سے نالان عوام خوشی کا اظہار کر رہے ہیں وہاں سیاسی پارٹیاں اس فیصلے پر نا خوش اور احتجاج کرتے نظر آرہے ہیں۔ سیاسی جماعتوں پی پی، اے این پی ، جے آئی نے فیصلے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چترال ایک وسیع و غریض علاقہ ہے یہاں ایک نشست بڑھانے کے بجائے اور موجودہ نشست ہی کم کرنا افسوسناک ہے۔ 

عوام حلقوں کا کہنا ہے کہ ممبرز صوبائی اسمبلی کے ہونے نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ یہ ہوتے ہوئے کونسا عوامی خدمت کرتے ہیں جہ نہ ہونے سے عوام کو کوئی فرق پڑے ۔ اچھا ہوا کہ نشست کم کردی گئی۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم