یوفون نے 'سم لگاؤ' آفر متعارف کرادی، سم واپس لگانے پر کیا کیا ملیں گے: دیکھئے

کراچی (ٹائمزآف چترال نیوز) یوفون نے اپنے غیر فعال صارفین کی سہولت کے لئے سم لگاؤ آفر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ملک گیر مہم ان افراد کے لئے دلچسپی کا باعث ہے جنہوں نے اپنی سم کو 60 روز یا اس سے زائد عرصے سے استعمال نہیں کیا۔ اس آفر کے فعال ہونے کے ساتھ 30 روز کے لئے 100MBانٹرنیٹ، 100 منٹس یوفون سے یوفون، 100 ایس ایم ایس یومیہ بنیادوں پر شامل ہیں۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے صارفین کو مختصر کوڈ *5000#ڈائل کرنے کی ضرورت ہے جس سے یہ آفر فعال ہوجائے گی۔ 



اس سہولت کو حاصل کرنے والے افراد ٹاپ اپ سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس سلسلے میں کسی بھی مخصوص دن 50 روپے کے ری چارج سے یہ سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں انہیں پہنچنے والی سہولیات کی مقدار اُس دن دو گنا ہوجائے گی۔ 

ترجمان یوفون کے مطابق سم لگاؤ آفر سے وہ صارفین زیادہ خوش ہوں گے جنہیں ہم نے کچھ عرصے سے نہیں دیکھا۔ اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ہم اپنے تمام صارفین سے منسلک رہنے کے خواہاں ہیں اور ان کی روزمرہ رابطوں کی ضروریات کی تکمیل کے لئے بہترین آفر پیش کرنے کے حوالے سے ہمیشہ سے متمنی ہیں۔ 




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post