ابوظہبی (ویب ڈیسک) اللہ جب بھی دیتا ہے تو چھپڑ پھاڑ کے دیتاہے، جی ہاں ایسا ہی ہوا ہے اس خوشنصیب خاندان کے ساتھ جس نے 20 کروڑ روپے کی لاٹری جیت لی ہے۔ گزشتہ دنوں ایک بھارتی جوڑے کا دوبار ناکامی کے بعد تیسری باری میں 12 ملین درہم کی لاٹری میں انعام نکل آیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں بھارتی نژاد شخص کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا ہے جب اُسے فون پر 12 ملین درہم کی لاٹری نکلنے کی خبر سنائی گئی پہلے تو اسے یقین ہی نہیں آیا اور وہ سمجھا کہ کوئی اس سے مذاق کررہا ہے۔ بارہ ملین (ایک کروڑ 20 لاکھ ) درہم جیتنے والے ہری کرشن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب مجھے خاتون نے انعامی لاٹری نکلنے کے بارے میں بتایا تو ابتدا میں مجھے لگا کہ کوئی مجھ سے مذاق کر رہا ہے۔
میں نے خاتون کو فون ہولڈ کرا کے اپنی اہلیہ کو کال کرکے تصدیق کرنے کے لئے کہا جس کے بعد انہوں نے اپنے آفس سے تصدیق کرکے مجھے حیران کردیا۔ ہری کرشن نے کہا کہ یہ لاٹری ان کی پہلی کوشش نہیں تھی بلکہ اس سے قبل بھی دو بار ٹکٹ خرید کر ناکام رہا تھا لیکن تیسری بارقسمت نے ساتھ دیا اور راتوں رات کروڑ پتی بنادیا۔
کرشن کا کہنا ہے خبر شائع ہونے کے بعد اسے عزیز و اقارب اور دوستوں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ ہری کرشن کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ 12 ملین درہم (بھارتی 20 کروڑ روپے) جیت کر بہت خوشی ہو رہی ہے ہمیں گھومنے پھرنے کا بہت شوق ہے اور اتنی بڑی رقم کو بچوں کی تعلیم اور دیگر ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے بعد کھانے پینے اور سیاحت پر خرچ کریں گے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.