چکوال (ویب ڈیسک) تمام تر پریشانیوں اور سیاسی حملوں کے باجود بھی ن لیگ چکوال کے پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 20 کے ضمنی انتخاب میں ووٹروں کی
پسندیدہ جماعت رہی۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار نے کامیابی حاصل کرلی جب کہ تحریک انصاف کے امیدوار دوسرے نمبر پر رہے۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 20 چکوال کے ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری حیدر سلطان 75 ہزار 655 ووٹ لے کر پہلے اور تحریک انصاف کے امیدوار طارق افضل 45 ہزار 702 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں اس طرح ن لیگ کے امیدوار نے 29 ہزار 953 ووٹوں کی برتری حاصل کی۔

چکوال کے ضمنی انتخاب میں دو لاکھ 79 ہزار 530 ووٹرز کے لیے 227 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تھے جب کہ ایک لاکھ 44 ہزار مرد اور 1 لاکھ 35 ہزار خواتین ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا، نتائج سامنے آتے ہی چکوال میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے آتش بازی شروع کردی۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی چوہدری لیاقت علی خان کی وفات کے باعث یہ نشست خالی ہوئی تھی، 2013 میں (ن) لیگ نے یہ نشست 26 ہزار ووٹوں کی برتری سے جیتی تھی۔ اور اب ضمنی الیکشن میں اپنی کامیابی برقرار رکھتے ہوئے ن لیگ نے 29 ہزار 953 ووٹوں کی برتری سے یہ سیٹ ایک بار پھر جیت لی۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.