اسلام اباد (رپورٹ نصرت شاہیں) چترال یوتھ فورم نے اسلام اباد میں مقیم چترال کے نوجوانون کے لیے مقامی ہوٹل میں پہلی دفعہ انٹرنشنل ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کے مقصد اسلام اباد اور راولپنڈی میں مقیم چترالی طالب علموں کے لیے بیرون ملک بہترین تعلیم کے حصول کے طریقہ کار سمجھانے کے ساتھ ساتھ ان کی رہنمایی کرنا تھا اور مختلیف سکالرشپ کے Alumni سے ان کے رہنمایی کرانا تھا۔
یہ انٹرنیشنل سکالرشپس ایکسپو 2018 راولپنڈی اسلام اباد میں مقیم چترال کے انٹر سے لیکر ماسٹرز تک کے طالب علموں کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔ ان شراکا کو مختلف سکالرشپس کے سکالرز نے پریذنٹیشن دیے اور اور مختلیف سکالرشپ مثلا فلبراییٹ (Fulbright)، ار مسمس(Erasmus)، اساییڈ (AusAid) سوسی(SUSI)، انڈر گریجویٹ(UGRAD)، یو ایس ایڈ (USAid) سکالرشپ کے بارے میں طالب علمون کی رہنمایی کی گئی ۔ اور سکالرشپ کے مواقع کے بارے میں اگاہی فراہم کی گئی۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی گلگت بلتستان کے بورڈ اف انوسٹمنٹ کے وائس چیرمیں راجہ ناظم الامیں تھے۔ مہمان خصوصی نے چترال یوتھ فورم کی جانب سے فروع تعلیم اور حصول تعلیم کے لئے اٹھائے اس قدم کی بہترین الفاظ میں تعریف کی اور کہا کہ یہ طالب علمون کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ سکالرز سے رہنمائی حاصل کریں اور سکالرشپس کے لیے کوششیں کریں۔
تقریب سے چترال یوتھ فورم کے اڈوائزری گروپ کے ممبر، آ غاخان فاونڈیشن کے کوارڈینیٹر شیرزادعلی حیدر نے خطاب کیا اور چترال یوتھ فورم کی کاوشون کو سراہا اور ساتھ ساتھ اپنے پروفیشنل کیریر کے مختلف مراحل اور تجربات سے طالب علمون کواگاہ کیا۔ اور ساتھ ساتھ نوجوانون کو سوشل میڈیا کے حساسیت کو سمجھنے اور خیال رکھنے پر زور دیا۔
آخر میں چترال یوتھ فورم کے صدر آصف علی تاج نے مہمان خصوصی، اڈوائزری بورڈ کے ممبران اور تمام طالب علمون کی شرکت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ اور ساتھ ساتھ نوجوانون کو چترال یوتھ فورم کے ساتھ ملکر دوسروں کی خدمت پر زور دیا۔ صدر چترال یوتھ فورم نے کہا کہ آپ کے تعاون کے ساتھ ہم یہاں پر مقیم چترال کے لوگوں کی بھرپور خدمت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔





Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.