اسلام آباد (ویب ڈیسک) معصوم زینب کے ساتھ جنسی درندگی اور قتل پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارنے کہا ہے کہ زینب قوم کی بیٹی تھی اس کے قتل سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔
سپریم کورٹ میں الرازی میڈیکل کالج کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے قصور میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی گئی زینب سے متعلق بھی ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ زینب قوم کی بیٹی تھی، اس واقعے سے مجھ سے زیادہ میری اہلیہ گھر میں پریشان تھیں، واقعے سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ سماعت کے دوران وکیل اعتزاز احسن نے عدالت کو بتایا کہ سانحہ قصور سے متعلق ہڑتال کی جارہی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ دکھ اور سوگ اپنی جگہ لیکن ہڑتال کی گنجائش نہیں بنتی۔ اس موقع پر وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ ہڑتال احتجاج کرنے والوں پر کی جانے والی فائرنگ کے خلاف ہے۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ صحت اور عدلیہ جیسے شعبوں میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اعتزاز احسن کو ایسے معالات میں بطور قانون ساز اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.