چترال (ٹائمز آف چترال نیوز) چترال میں خودکشی کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ اپر چترال کے علاقے گہکیر گاؤں کے درونگاغ کے مقام پر ایک تھرڈ کی طالبہ نے خود کشی کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حبیبہ دختر فیض نادر نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا، متوفیہ کی عمر 18 برس تھی۔ خود کشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔
جنالی کوچ میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے خاتون جان بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بونی جنالی سے تعلق رکھنے والی خاتون زوجہ آفس نادر مقامی ٹیکنیکل کالج میں تربیتی کورس کے لئے جارہی تھی کہ جنال کوچ میں گاڑی نے ٹکر ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی، جنہیں فور طور پر بونی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون جان بحق ہوگئی۔ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.