آرایچ سی کوغذی میں ڈینٹل سرجن اور مریض کے درمیان تلخ کلامی


چترال ( رپورٹ : ایم فاروق) آر۔ ایچ۔ سی کوغزی میں ڈینٹل سرجن نے مریض کا معائنہ کرنے سے انکار کردیا جس پر مریض کے رشتہ دار اور ڈاکٹر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز کوغزی کے رہائشی سلمان نامی لڑکے نے اپنے ہی ایک خاتون رشتے دار کے دانتوں کی چیک اپ کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر کوغزی تشریف لے آئے ۔ 

جب مذکورہ ڈاکٹر سے اسی سلسلے میں  ملاقات ہوئی تو انہوں نے یہ کہہ کر بات ٹال دی کہ وہ N.I.D ڈیوٹی پر ہے اور اس وقت ان کے پاس وقت نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ مریضہ کا تعلق برنس سے ہے اور وہ ایک دن قبل بھی اسی سلسلے میں ہسپتال آئی تھی لیکن یہی ڈاکٹر نے انکو ہفتے کے روز آنے کا مشورہ دیا تھا۔ اس لڑکے نے مریض کے متعلق ڈاکٹر کو کہا کہ یہ دور سے آئی ہوئی ہے اور شدید تکلیف میں مبتلا ہیں لہزا اسکی چیک اپ کرکے دانت نکلوائے جائے تو ڈاکٹر صاحب نے یہ کہہ کر بات ٹال مٹول دی کہ وہ اسوقت فارغ نہیں ہے اور انکو  ڈی ۔ایچ۔ کیو چترال جانے کو کہا ،جس پر مریض کے رشتہ دار اور ڈاکٹر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور ڈاکٹر نے مریض کے رشتہ دار  اور معمر خاتون کو ہسپتال سے نکال دیا۔ مریض کے رشتہ دار سلمان نے" ذیل نیوز" سے باتیں کرتے ہوئے محکمہ ہیلتھ چترال اور صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ متعلقہ ڈاکٹر سے پوچھ گچھ کی جائے تاکہ محکمہ صحت کے اندرونی مسائل میں مزید بہتری پیدا ہو اور تبدیلی کے نعرے بھی سچ ثابت ہوسکیں۔




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post