یمن سے سعودی عرب کے جنوبی صوبے پرگولہ باری سے ایک پاکستانی جاں بحق

ریاض (ویب ڈیسک) یمن سے سعودی عرب کے جنوبی صوبہ جازان پر گولہ باری ہوئی ہے جس کے سے ایک  پاکستانی مزدوربھی  جاں بحق ہوگیا ہے۔ 

سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے  سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان پر مارٹر گولے برسائے گئے ہیں جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ جازان کے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل یحییٰ القحطانی نے بتایا کہ تحقیقات سے پتہ چلا کہ جاں بحق کا تعلق پاکستان سے تھا جو محنت مزدوری کے لیے سعودی عرب میں مقیم تھا۔ حملے میں تین گھروں کو نقصان پہنچا اور ایک گاڑی بھی تباہ ہوگئی ہے۔ سعودی سیکیورٹی حکام نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔


تصویر: اے پی



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post