ٹیکنو نے پاکستان میں 2018ء کا بہترین سیلفی فون کیمن آئی متعارف کروادیا



کراچی: ٹیکنو موبائل نے پاکستان میں اپنے صارفین کیلئے منفرد خصوصیات کا حامل بہترین سیلفی فون’’ کیمن آئی‘‘ متعارف کرادیا جو کہ رواں سال کا کم قیمت اور بہترین سیلفی فون قرار دیا جارہاہے۔ یہ 13 میگا پکسل فرنٹ اور بیک کیمرہ کے ساتھ جدید خصوصیات کا حامل ہے۔ 

اس کے علاوہ پاکستان کی سمارٹ فون موبائل مارکیٹ میں کوارڈکور فلیش کا فیچر متعارف کرانے والی پہلی کمپنی کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

اس موقع پر کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ جیف لیو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنو موبائل پاکستانی سمارٹ فون مارکیٹ میں نہایت تیزی سے مقبول ہورہی ہے، اس کی وجہ ہمارا کوالٹی کا معیار، جدید ترین فیچرز اور کم قیمت ہے اور اسی وجہ سے 6 سال کے مختصر عرصہ میں 50 سے زائد ممالک کی موبائل مارکیٹ میں ٹیکنو موبائل کا شمار صف اول کے برانڈز میں ہوتا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ’’کیمن آئی‘‘ اپنی قیمت اور فیچرز کے اعتبار سے بہترین فون ہے اور اس سے پاکستانی سمارٹ فون مارکیٹ میں مقابلے کا ایک نیا رجحان دیکھنے کو ملے گا۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post