چین نے بیلسٹک میزائل تباہ کرنے والے دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کرلیا

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے بیلسٹک میزائل تباہ کرنے والے دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ چینی وزارت دفاع نے بیان جاری کیا ہے کہ چینی فوج نے درمیانے فاصلے تک
بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس نے اپنے مقررہ اہداف حاصل کر لئے ہیں۔

 وزارت دفاع کے مطابق یہ تجربہ دفاعی نوعیت کا تھا اور اس کا مقصد کسی خاص ملک تک میزائلوں کی رینج بڑھانا نہیں تھا۔ چین کی جانب سے یہ تجربہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post