اسلام آباد (نمائندہ ٹائمز آف چترال ) چترال یوتھ فورم نے اسلام آباد میں مقیم چترال اور گلگت کے نوجوانون اور سینیر پروفیشنلز کے لیے سہ روزہ سپرینگ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ اس فیسٹیول کا مقصد اسلام آباد میں مقیم چترال اور گلگت بلتستان کے لوگوںکے درمیاں کھیلوں کے ذریعے جسمانی نشونما، سماجی میل جولکے ساتھ ساتھددونوں علاقوں کی صدیوں پرانے پر امن فضا اور ثقافت کو برقرار رکھنا اور فروغ دینا تھا۔ اور ساتھ ساتھ چترال کے سینیر پیشہ وار لوگوں اور نوجوانوں کے درمیان رابطہ اور تعلقات کا راستہ ہموار کرنا تھا۔ اس سپورٹس فیسٹیول میں چترال اور گلگت کے نوجوانون، پیشہ وروں کے علاوہ خواتین نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کی۔ اس ایونٹ میں فٹبال، وولی بال، بیڈ منٹن اور کریم بورڈ کے مقابلوں میں مرد اور خواتین نے بھرپور شرکت کی۔
ایونٹ کے اختتا می تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی میر اسلام آباد سید ذیشان نقوی کے علاوہ صدر یوتھ وینگ پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد اور مسلم لیگ چترال کے صدر نوید چغتائی نے بھی شرکت کی۔ چترال یوتھ فورم کے صدر آصف علی تاج ، ایڈوایزری بورڈ ممبر معراج علی جان، جنرل سیکریٹری چترال یوتھ فورم امیر نیاب، لیڈ ایجوکیشن نظار علی، ممبرز کلثوم سلطان اور صبرینہ کرم نے مہمانون کا استقبال کیا۔
چترال یوتھ فورم کی جانب سے نوید بیگ لیڈ سپورٹس نے مہمانون کو خوش آمدید کہا ۔اور ساتھ ہی چترال یوتھ فورم اور سپورٹس فسٹیول کے بارے میں مہمانوں کو بریفینگ دی۔تینوں مہمانوں نے اپنے خطاب میں چترال یوتھ فورم کے صحت مندانہ پروگرام کے انعقاد کو بھرپورانداز میں سراہتے ہوے اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔ اخر میں چترال یوتھ فورم کے اڈویزری بورڈ ممبر ، پاکستان تحریک انصاف چترال کے جنرل سیکریٹری اصرار صبور نے چترال یوتھ فورم کی جانب سے تمام مہمانوں اور فیسٹیول کے شراکا کا شکریہ ادا کیا۔





إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.