سیلفی کے شوقین افراد کے لئے سیلفی ایکسپرٹ اوپو نے زبردست فون متعارف کردیا، تفصیل سے پڑھیں

کراچی (ٹیکنالوجی ڈیسک) سیلفی ایکسپرٹ اوپو نے نیا فلیگ شپ فون ایف 7 متعارف کرادیا ہے۔ چینی کمپنی اوپو کا نیا لانچ ہونے والا فون ایف 7 ، بیزل لیس یا پھر بہت چھوٹی بیزل کا حامل ہے۔ 6.2 انچ کے فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے میں 2280x1080 پکسل ریزولوشن دیا گیا ہے، سامنے 89.9 فیصد حصے پر اسکرین ہی ہے۔ 


اس فون کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں 25 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا  اور 16 میگا پکسل کا بیک کیمرا ہے۔ یہ موبائل 64 جی بی انٹرنل میموری اور 4 جی بی ریم، 128 جی بی انٹرنل میموری اور 6 جی بی ریم میں دستیاب ہیں۔  میڈیا ٹیک ہیلیو پی 60 ایس او سی پراسیسر ہے۔ فون میں 256 جی بی  ایس ڈی کارڈ کی گنجائش ہے۔ اس فون میں کمپنی نے اپنے کلر او ایس 5.0 کا امتزاج اینڈرائیڈ اوریو 8.1 سے کیا ہے جبکہ 3400 ایم اے ایچ بیٹری، فور جی وی او ایل ٹی ای اور آڈیو جیک جیسے فیچرز بھی موجود ہیں۔ اوپو کے اس موبائل میں کمپنی نے پہلی بار فرنٹ کیمرے سے فون ان لاک کرنے کا فیچر دیا ہے جبکہ پشت پر فنگر پرنٹ سکینر بھی دیا گیا ہے۔

اس فون کی پاکستان میں قیمت 40 ہزار تک ہوگی کیونکہ بھارت میں 21 ہزار 990 بھارتی روپے میں دستیاب ہے۔ تاہم کمپنی نے پاکستان میں اسے آفیشلی لانچ نہیں کیا ہے۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم