چیف جسٹس آف پاکستان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو طلب کرلیا

پشاور (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ آج جب چاہیں عدالت حاضر ہوجائیں۔

چیف جسٹس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں صاف پانی فراہمی کیس کی سماعت کے دوران طلب کیا ہے۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا آج جب چاہیں عدالت آجائیں۔   علاوہ ازیں ہسپتالوں میں فضلہ تلف کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا کو بھی طلب کیا ہے۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post