لاہور (ویب ڈیسک) الیکشن قریب آتے ہی سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ چل پڑا ہے۔ کئی لوگوں نے اپنی سیاسی جماعتیں تبدیل کرلی ہیں جبکہ کئی اب بھی جانے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ اعجاز الحق نے جنوبی پنجاب محاذ میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ رحیم یار خان سے جاوید وڑائچ اور دوست محمد کھوسہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بہاولپور سے ایم این اے اعجاز الحق نے جنوبی پنجاب محاذ میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتاتے ہیں کہ رحیم یار خان سے پیپلزپارٹی کے رہنماء جاوید وڑائچ اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دوست کھوسہ نے تحریک انصاف میں جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
جو جنوبی پنجاب کی سیاست میں ایک بڑی پیشرفت ہے۔ واضح رہے کہ پیر کو مسلم لیگ (ن) کے 8 ممبران قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی نے اسمبلی رکنیت سے استعفے دے کر جنوبی پنجاب محاذ میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور حالیہ پیشرفت بھی اس سلسلہ کی کڑی ہے ذرائع نے بتایا کہ مزید جنوبی پنجاب سے متعدد سیاسی رہنماء جنوبی پنجاب میں محاز میں جانے کیلئے پر تول رہے ہیں۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.