پاکستانیوں کی بھارتی بھابی، ثانیہ مرزا نے اپنے آنے والے بچے سے متعلق کیا کہا ، جاننے کے لئے پڑھیں



ممبئی (ویب ڈیسک) پاکستانیوں کی بھارتی بھابی بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ نے اہم اپنے آنے والے بچے کے بارے میں ا نکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے آنے والے بچے کا نام "مرزا ملک " ہوگا اور یہی اس کا خاندانی نام ہوگا ۔ 

بھارتی ٹینس سٹار نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اولاد کا نام خاندانی ہوگا ، بیٹا ہوا تو وہ اس کا نام مرزا ملک رکھیں گے، میرے شوہر شعیب ملک پہلی اولاد کے طور پر بیٹی چاہتے ہیں۔ 31 سالہ ٹینس اسٹار نے اس موقع پر صنفی امتیاز کے اپنے تجربے سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا اور بتایا کہ ہم دو بہنیں ہیں ، کبھی خواہش نہیں رہی کہ ہمارا ایک بھائی بھی ہو، ہمارے کچھ رشتے دارمیرے والدین پر بیٹے کی پیدائش کا زور ڈالتے تھے تاکہ خاندانی نام آگے بڑھ سکے۔ 

انھو ں نے کہا کہ اس طرح کی بات کرنے والے انکل اور آنٹی سے میرا جھگڑا رہتا تھا کہ وہ کیوں میرے والد کو کہتے ہیں کہ ان کے یہاں بیٹے ہونا چاہیے، میرانام آج بھی ثانیہ مرزا ہے ، میں نے شادی کے بعد اپنا خاندانی نام تبدیل نہیں کیا ،یہ آگے بھی بڑھے گا۔ 



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post