بریکنگ نیوز - پاکستان پیپلز پارٹی کی اب تک کی بہت بڑی وکٹ گر گئی، تحریک انصاف میں شامل ہوگئے


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کی اب تک کی بہت بڑی وکٹ گرا دی ہے، جی ہاں ندیم افضل چن تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔  پیپلزپارٹی کے سرگودھا سے سابق رکن قومی اسمبلی ندیم افضل چن پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے اہم رہنما اور سابق وفاقی وزیر ندیم افضل چن بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پر عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری جنرل جہانگیرترین بھی موجود تھے۔  پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ واضح رہے کہ ندیم افضل چن کے بھائی پہلے ہی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post