چترال تریچھ میں جوان سال لڑکی نے خودکشی کرلی، پچھلے چند ماہ میں یہ 26 واں واقعہ ہے

چترال کے بالائی علاقے وادی تریچ سے تعلق رکھنے والی جواں سال لڑکی نے خودکشی کرلی پچھلے چند ماہ میں خودکشیوں کا یہ 26 واں واقعہ ہے۔

چترال(گل حماد فاروقی) چترال کے بالائی علاقے وادی تریچ میں ایک اور جواں سال لڑکی نے خودکشی کرلی۔ چترال میں خواتین کی خودکشیوں کا پچھلے چند ماہ میں یہ چبیسوں 26 واں واقعہ ہے جو نہایت قابل تشویش ہے۔

ایس ایچ او تھانہ ملکھو خے مطابق خوشاد پروین دختر غلام قادر جن کی عمر چودہ سال بتائی جاتی ہے وہ گزشتہ دن گھر سے لاپتہ ہوئی ۔ اہل حانہ نے ان کو تلاش کی اور تلاش کے دوران لڑکی کا دوپٹہ دریا کے کنارے پڑی ہوئی پائی گئی جس سے ورثاء کو شک ہوا کہ اس نے دریا میں چھلانگ لگائی ہے۔ علاقے کے لوگوں اور مقامی پولیس نے لڑکی تلاش شروع کی اور اس کی لاش دریائے چترال سے برآمد ہوئی۔ مقامی پولیس نے اس کی لاش شاہ گرام ہسپتال لائی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کی گئی۔پولیس کے مطابق لڑکی کی دماغی توازن درست نہیں تھی اور اس پر میر گی کا دورہ پڑتا تھا۔ مگر چترال میں ایسے مریضو ں کی علاج کیلئے کوئی سائکاٹرسٹ ڈاکٹر نہیں ہے ۔ 

چترال میں خواتین کی بڑھتی ہوئی خودکشیوں کی رحجان پر عوام میں کافی تشویش پائی جاتی ہے اور عوام یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کی سد باب اور روک تھام کیلئے کوئی ٹھوس قدم اٹھایا جائے۔ 



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post