نیروبی (ٹائمزآف چترال نیوز) ایک ہفتے سے جاری بارشوں کی وجہ سے کینیا کے چیمونگا کے علاقے میں ڈیم پھٹ گیا۔ جس کی وجہ پانی سیلابی شکل میں گاؤں میں داخل ہوگیا جس علاقے بری طرح متاثر ہوا۔ واقعے میں 44 افراد جان بحق جبکہ 40 سے زائد لاپتہ ہوئے ہیں۔ کینیا ریڈ کراس کے مطابق 500 خاندان سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، سیلاب کا واقعہ کینیا کے سولائی صوبے کے ناکورو کے رفٹ ویلی قصبے میں پیش آیا ہے جوکہ نیروبی سے 150 کلامیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔
ریڈ کراس کے مطابق رواں ماہ ایست افریقہ شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہے، کینیا اور روانڈا میں زیادہ بارشیں ہوئیں اور ایک ماہ کے اندر 100 سے ۔زائد افراد ہلاک جبکہ 2 لاکھ 60 ہزار بے گھر ہوئے ہیں۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.