کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کی حکومت جاتے جاتے بھی عوام کو نہیں بخشی۔ سمری تیار کرلی گئی۔ جون میں پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمتوں میں 7 روپے سے زائد اضافے کا مکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا عالمی مارکیٹ میں ہونے والے ردوبدل کے تناظر میں سمری تیار کرکے وزارت توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گی۔ اوگرا کی جانب سے تیار کی جانے والی سمری کے مطابق یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سات روپے سے زائد اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 10 پیسے، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 5.61 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5.25 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7.87 فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.