کراچی (ویب ڈیسک) حکومت نے ایک سال سے عرصہ کے بعد قومی بچت

سکیموں پر شرح منافع بڑھا دیا، قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں 14 ماہ بعد اضافہ کردیا گیا ہے۔ بیواؤں اور پینشنرز کو نئی سرمایاکاری پر اب 10 فیصد سے زائد منافع ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ قومی بچت کی جانب سے بہبود سیونگ پر شرح منافع 0.72 فیصد بڑھ کر 10.08 فیصد کردی گئی جو پہلے 9.36 فیصد تھی، جبکہ سپیشل سیونگز سرٹیفیکیٹ پر شرح منافع 0.40 فیصد بڑھ کر 6.6 فیصد ہوگئی ہے۔ ڈیفینس سیونگ سرٹیفکیٹ کے شرح منافع 0.56 فیصد بڑھا دیا گیا ہےاب 8.10 فیصد کی شرح سے منافع دیا جائے گا۔ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر 1.09 فیصد کی شرح سے سب سے زیادہ اضافہ کردیا گیا۔ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 6.54 فیصد سے بڑھاکر 7.63 فیصد کردی گئی۔ علاوہ ازین سیونگز اکاؤنٹس پر بھی منافع کی شرح 0.55 فیصد بڑھا کر 4.5 فیصد کردی گئی ہے۔ منافع کی نئی شرح کا اطلاق نئی سرمایاکاری پر ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے قومی بچت میں سرمایاکاری کرنے والوں کی آمدن میں اضافہ ہوگا اور بچت کا کلچر بھی فروغ پائے گا۔ تمام سکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اطلاق یکم مئی 2018 سے ہوگا۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.