چترال سڑک کے المناک حادثے میں ایک لڑکی جاں بحق، 3 افراد زحمی ہوگئے

چترال (گل حماد فاروقی) سڑک حادثے میں ایک لڑکی جاں بحق ڈرائیور زحمی۔ ایس ایچ او تھانہ کوغذی حسن اللہ خان کے مطابق ایک موٹر کار نمبر AE9225 موردیر سے چترال آرہی تھی جو تھانہ کوغذی کے حدود میں سڑک حادثے کا شکار
ہوئی جس کے نتیجے میں چولہ سالہ لڑکی نرگس بی بی جاں بحق جبکہ ڈرائیور رفیق الرحمان زحمی ہوا۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور چترال سکاؤٹس کا سپاہی ہے ۔ پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی لا پرواہی کے وجہ سے پیش آیا۔ جس پر کوغذی پولیس نے زیر دفعہ 279/320/337G تعزیرات پاکستان مقدمہ درج کرکے ڈرائیور گرفتار کیا تاہم ڈرائیور ضمانت پر رہا ہوا۔متوفی لڑکی کو ورثاء کے حوالہ کیا گیا۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post