جکارتہ، انڈونیشیا (ویب ڈیسک) برادر اسلامی ملک انڈونیشیا میں 6 اعشاریہ 9 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ جس نے ہر طرف تباہی مچادی۔ زلزلے کے جھٹکوں سے صوبہ لرز اٹھا۔ ہولناک زلزلے میں رات سے اب تک کم از کم 142 افراد کے جاں بحق اور 200 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ متعدد رہائشی عمارتیں منہدم ہونے کے باعث حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ 20 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔
میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں زلزلے کے باعث عمارتیں گرنے سمیت مختلف حادثات میں سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے، کئی علاقوں میں بجلی بھی معطل اور مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہے۔ زلزلے کے بعد 100 سے سے زائد آفٹر شاکس آئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز متارم کے شہر میں 50 کلومیٹر زیر زمین تھا۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.