G5،K11،K10، دیگر اسمارٹ فونز کو اینڈرائڈ 8.0اوریو او ایس سے ایپ ڈیٹ کیا جائے گا
کراچی: ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ طویل عرصے تک کارآمد اور قابل بھروسہ اسمارٹ فونز کی تیاری کی فراہمی کے لئے اپنے G5، K11، K10اور XPower2اسمارٹ فونز کو اینڈرائڈ 8.0 اوریو او ایس سے اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ ان اسمارٹ فونز کی اپ ڈیٹ سے متعلق تفصیلات کا اعلان مقامی سطح پر دستیابی کے مطابق کیا جائے گا۔
اوریو او ایس کے ساتھ گوگل نے بہت سے کارآمد فیچرز متعارف کرائے ہیں جس کی بدولت اسمارٹ فون کا استعمال پہلے سے زیادہ آسان اور موثر انداز سے ہوسکے گا۔ نئے فیچرز میں نوٹیفکیشن گروپنگ، آٹو فلرز کے لئے سہولت اور ویڈیو کے لئے پکچر ان پکچر سپورٹ شامل ہے۔ ایل جی صارفین یہ جان کر خوش ہوں گے کہ اوریو او ایس نمایاں طور پر ایپلی کیشن کی پرفارمنس میں بہتری کے ساتھ بیٹری کے استعمال میں بھی مزید بہتری لاتا ہے۔
جدید ترین اسمارٹ فونز میں گوگل کے او ایس اپ ڈیٹ کے ساتھ ایل جی K11اسمارٹ فون کو مختلف تفریحی اور باسہولت فیچرز کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ فلیش الرٹ کے ساتھ ایل جی K11 اسمارٹ فون کے فلیشز کسی بھی آنے والی کال کی رنگ ٹونز کا کوئی ثانی نہیں ہے ۔ یہ مخصوص حالات میں کارآمد ہے۔ اس میں صارفین کے لئے ویژول ایڈ کی بدولت کوئی بھی اہم کال مس نہیں کی جاسکے گی۔ اس کے علاوہ صارفین فلیش لائٹ فیچر کی بدولت میوزک سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔ یہ ایک نیا لائٹنگ ایفکٹ ہے جس میں صارف جس موسیقی سے لطف اندوز ہورہے ہوتے ہیں، اس کی میوزک بیٹ فلیش سے میچ کرتی ہے۔
ایل جی طویل عرصے تک کارآمد اسمارٹ فونز کی فراہمی کے وعدے پر عمل پیرا ہونے کے لئے ریگولر اور مستقل سوفٹ ویئر اپڈیٹس کے ساتھ انتہائی پرعزم ہے، یہ اپ ڈیٹس پچھلے ماڈلز کے لئے بھی کارآمد ہے۔ ایل جی کے عالمی سوفٹ ویئر اپ گریڈ سینٹر کا قیام اسکے اسمارٹ فونز کے لئے تیز رفتار اور بروقت اپ ڈیٹس کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ ان اسمارٹ فونز میں ایل جی کے G7Think، G6، V20اور Q6شامل ہیں۔
ایل جی الیکٹرانکس کے ترجمان نے بتایا، "ایل جی نہ صرف ہر قیمت کے بہترین اسمارٹ فونز کی فراہمی کے لئے توجہ دیتا ہے بلکہ جدید ترین او ایس اور کارآمد فیچرز کے ساتھ باقاعدہ اپ ڈیٹ کے ذریعے صارفین کو درست اسمارٹ فون کے انتخاب کا موقع فراہم کرتا ہے۔ خریداری کے بعد کسٹمر سپورٹ ایل جی کی اولین ترجیح ہے اور ہم اپنے صارفین کی ضروریات کی تکمیل کے لئے عملی اظہار جاری رکھیں گے۔"
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.