چترال تورکہو ریچ میں کم نمبر آنے پر دلبرداشتہ لڑکی نے خود کشی کرلی

چترال، تورکہو (نمائندہ ٹائمزآف چترال) چترال کے علاقے تورکہو ریچ میں فرسٹ ایئر میں کم نمبر آنے پر دل برداستہ طالبہ نے خود کشی کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تورکہو ریچ سے تعلق رکھنے والی طالبہ صالحہ رحمت دختر رحمت وزیر نے دریائے چترال میں چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی ایک سرکاری سکول میں فرسٹ ایئر مین پڑھتی تھی۔ جس کی عمر 18 سال تھی، لڑکی فرسٹ ایئر کے نتائج کی منتظر تھی، نتائج آنے کے بعد کم نمبر آنے کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کرلی۔ جس کی اطلاع عینی شاہدین نے علاقے کے لوگوں کو دے دی، جس کے بعد پولیس مین رپورٹ ہوئی۔ چونکہ دریا چترال کا بہاؤ گرمی کی وجہ  ان دنوں بہت زیادہ ہے۔ لڑکی کی لاش تاحال نہیں ملی ہے جس کی تلاش جاری ہے۔






Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم