ڈگر: بونیر کے علاقہ دکاڑہ خدوخیل میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجہ میں باپ کے ہاتھوں بیٹا او ر بیٹے کے ہاتوں باپ قتل پو گیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر خاتون خانہ بھی جا ں بحق ہو گئی ۔ایک ہی گھر سے ایک وقت میں تین جنازے اٹھنے پر علاقہ میں سوگ کی کیفیت رہی۔ تھانہ محرر نے بتایا کہ دکاڑہ خدوخیل کے رہائیشی حکیم خان کا اپنے بیٹے حسین خان کے ساتھ گھریلو معاملہ پر جھگڑ ا ہوا تو اس نے فائرنگ کرکے اپنے بیٹے حسین خان کو شدید زخمی کردیا ۔زخمی حسین خان نے کلاشنکوف اٹھاکر اپنے والد حکیم خان کوگولی ماری جس سے وہ موقع پر جا ں بحق ہو گیا۔فائرنگ سے حسین خان کی بیوی صدف بھی گولی لگنے سے جان بحق ہوگئی ۔بعد میں زخمی حسین خان بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔پولیس نے حسن خان ولد حکیم خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا او ر تفتیش شروع کرکے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لئے شواہد اکھٹا کرنا اور بیانات ریکارڈ کرنا شروع کردئیے ہیں۔
خبر کرٹیسی روزنامہ مشرق پشاور

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.