MrJazsohanisharma

چترال بکرآباد میں 4 بچوں کے باپ نے خود کو آگ لگاکر خود کشی کرلی

چترال (مانیٹرنگ ڈیسک) چترال میں خودکشیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ چترال شہر کے قریبی گاؤں بکرآباد میں 3 بچوں کے باپ نے اپنے آپ پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ 

پولیس کے مطابق پولیس کے مطابق عصمت اللہ ساکن بکرآباد کی بیوی نے پولیس کے روبرو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا شوہر ذہنی مریض تھا اور پیر کے روز صبح ناشتہ کرنے کے بعد اپنے کمرے میں چلے گئے جبکہ وہ گھریلو کام کاج سے فارع ہونے کے بعد جب کمرے میں گئی تو کمرے کا دروازہ بند تھا جسے انہوں نے دھکا دے کر کھولا تو وہ اپنے آپ کو آگ لگاچکاتھا اور ان کے شور مچانے پر گھر کے دیگر افراد جب کمرے گئے تو وہ دم توڑ چکا تھا۔ متوفی کے 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں تھیں۔ چترال پولیس ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174کے تحت انکوائری شروع کردی ہے۔






Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post