موسم نے انگڑائی لے لی، سردی کے آغاز سے ہی کراچی میں بیماریوں میں اضافہ ہوگیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے بالائی علاقوں میں سردیاں آگئیں۔ ملک کچھ بالائی حصوں میں برف باری بھی ہوئی ہے۔ کوئٹہ میں موسم نے کروٹ لیتے ہی کراچی میں اثرات پڑنے شروع ہوئے ہیں۔ خشک سردی کی وجہ سے بیمیاریوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کراچی میں سردی بڑھتے ہی بیماریوں میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ماہرین طب کے مطابق شہر میں وائرل انفیکشن نے بچوں، بڑوں سب ہی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔سردیوں کی ا?مد کے ساتھ ہی کراچی کا موسم تبدیل ہونا شروع ہوگیا، لوگ کھانسی ،نزلہ ،زکام سمیت وائرل انفکیشن میں بھی مبتلا ہو رہے ہیںڈاکٹروں کے مطابق بیماریوں سے بچاو? کے لئے جہاں کھانے پینے میں احتیاط ضروری ہے وہیں صفائی ستھرائی اور کھانے سے قبل ہاتھ صابن سے دھونا بھی ضروری ہے۔ماہرین طب کے مطابق وائرل انفیکشن ایک سے دوسرے کو باا?سانی منتقل ہوتا ہے اس لئے بچوں خواتین اور بزرگ افراد کو خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔
إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.