کراچی: اوپو کی Aسیریز کے اسمارٹ فونز بڑی بیٹری اور کم قیمت کے ساتھ سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فونز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ اوپو کے نئے A7اسمارٹ فون میں دو اہم فیچرز میں بہتری لائی گئی ہے۔ ان میں 13 228 2 میگا پکسل کے ڈوئل ریئر کیمرے اور 16 میگا پکسل کے فرنٹ کیمرے کے ساتھ 4230 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ہے۔ A7اسمارٹ فون اسکی Aسیریز کے بالکل نئے اسمارٹ فون کے طور پر متعارف کرایا جارہا ہے۔ اس میں بیک کور پر پریمیئم ٹیکسچر اورفرنٹ واٹر ڈراپ اسکرین ہے۔ کم لاگت کا اسمارٹ فون گلیئرنگ گولڈ اور گلیز بلیو کے دو خوبصورت رنگوں کے ساتھ جدید ڈیزائن کا حامل اسمارٹ فون ہے۔
اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لونگ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "اوپو کے پورٹ فولیو میں نئی سیریز صارفین کی روزمرہ زندگیوں میں مزید آسانی اور سہولت لیکر آرہی ہے۔ ڈوئل کیمرا، پہلے سے بڑی اسکرین اور بھرپور بیٹری لائف کے ساتھ صارفین اب اپنے روزمرہ کے کام چارجنگ کی پروا کئے بغیر آسانی سے کرسکیں گے۔ اوپو A7تمام سہولیات کا واحد حل ہے جس میں بہترین فیچرز کے ساتھ کم قیمت میں بہترین ڈیزائن ہے۔"
اوپو نے ہمیشہ اسمارٹ فون کو محض رابطہ کا ذریعہ بنانے پر یقین رکھنے کے بجائے اسے آرٹ کا شاہکار بنانے پر کام کیا ہے۔ اسکی اسکرین پر ایک چھوٹے قطرے کی شکل کا نشان ہے، اسی لئے اسے واٹر ڈراپ اسکرین کہا جاتا ہے، یہ پانی کے قطرے سے ماخوذ ہے جسے دیکھنے سے لگتا ہے کہ یہ بس گرنے والا ہے۔ قدرتی اور معمولی ابھرے ہوئے واٹر ڈراپ ڈیزائن اسمارٹ فون مارکیٹ میں انتہائی خوبصورت نشان کے طور پر بڑے پیمانے پر تسلیم کیا گیا ہے۔
اس میں چھوٹا سا واٹر ڈراپ کے ساتھ 16 میگا پکسل کے فرنٹ کیمرے اور سینسرز ہیں ، A7فون اوپو کی Aسیریز کی سب سے بڑی اسکرین ٹو باڈی ریشو کا حامل ہے۔ 6.2 انچ کی ایچ ڈی پلس ان سیل اسکرین اور 88.4 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو کی بدولت آپ چاہے کوئی بھی گیمز کھیلیں یا ویڈیوز دیکھیں، اسکرین روانی سے آگے بڑھے گی۔ A7اسمارٹ فون میں کورننگ گوریلا گلاس خراشوں سے انتہائی حفاظت کرتا ہے۔ اب آپ کو اپنا فون فرش یا کہیں بھی گرنے کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اوپو A7کو ایسے تیار کیا گیا ہے کہ وہ آرٹ کا شاہکار نظر آئے اور اوپو کے ڈیزائنرز نے کرافٹس، ٹیکسچر، مختلف مٹیریلز اور یہاں تک کہ بیک کورز کے رنگوں سمیت ہر چیز کا باریک بینی سے خیال رکھا ہے۔ گلاس کی طرح فنشنگ اور گرین پیٹرن کے بہترین امتزاج سے خوبصورتی اور اعلیٰ معیار کا احساس ہوتا ہے جبکہ اسکے ساتھ دلچسپ ٹیکسچر زبھی شامل ہے۔ ایک اور گہرائی کے ساتھ قابل ذکر چیز اس کا درمیانی فریم ہے جس کا بیک کور گرین ٹیکسچر کے کنٹراسٹ سے مطابقت رکھتا ہے جس سے A7اسمارٹ فون مزید باوقار نظر آتا ہے۔
جدید اور فیشن ایبل نظر آنے کے لئے اوپو کے ماہرین نے سینکڑوں رنگوں میں سے دو رنگوں کا انتخاب کیا ہے تاکہ روشنی سے مطابقت رکھنے کے ساتھ ہلکا سا تبدیل شدہ بھی نظر آئے۔ چاہے آپ اسٹائلش فون رکھنے کے خواہاں ہوں یا پھر ایسا فون جو آپ کی شخصیت کو پرسکون بنائے۔ اس کے لئے گلیئرنگ گولڈ اور گلیز بلیو دونوں رنگ آپ کے لئے مناسب ہیں۔
اسمارٹ فون جس طرح سے بھی تبدیل ہو لیکن اوپو ہمیشہ اپنے صارفین کو بہترین انداز سے شوٹنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اوپو A7اسمارٹ فون 13 228 2 میگا پکسل کا ڈوئل ریئر کیمرا بمعہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیوٹیفکیشن سے آراستہ ہے۔ اس کے فرنٹ کیمرے میں 16 میگا پکسل کے ساتھ F2.0 اپرچر ہے جو غیرمعمولی سیلفی تصاویر بناتا ہے۔ مزید یہ کہ A7اسمارٹ فون فرنٹ کیمرے میں چوڑا زاویہ استعمال کرتا ہے جس سے تصاویر لیتے وقت کم جگہ میں مزید بڑے منظر کے ساتھ تصاویر کھینچی جاسکتی ہیں۔ اس میں ARاسٹیکرز کا نیا فیچر ہے۔ عام اسٹیکرز میں لوگوں کے صرف چہرے پر تبدیلی کا آپشن ملتا ہے جبکہ نئے ARاسٹیکرز زیادہ خصوصیت کے ساتھ مزید تفریح کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
اوپو اسمارٹ فونز کی جانب سے پورٹریٹ اور سیلفی تصاویر ہمیشہ بہترین آتی ہیں جس کی مختلف وجوہات ہیں۔ اوپو کے امیج انجینئرز مختلف مقامات پر روشنی کی مختلف صورتحال میں مختلف اقسام کی جلد اور شکلوں کے حامل افراد کے ساتھ شوٹنگ کی سرگرمیوں کے ساتھ جانچ پڑتال کرتے ہیں۔ ڈی ایس ایل آر کیمروں کے اوپو کے ہدف کے ساتھ کمپنی مسلسل بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے مختلف حل تلاش کر رہی ہے ۔ اوپو کے انجینئرز معروف پروفیشنل افراد بشمول پیشہ ورانہ فوٹوگرافر اور میک اپ آرٹسٹس سے بھی مشورے کرتے ہیں اور ان کے تجربات و مہارت سے بھی مستفید ہوتے ہیں ۔ اوپو کے صارفین کا مطمع نظر اسکا معیار ہے، اسکے صارفین ایسے طرز عمل کا مظاہرہ کرتے ہیں جیسے وہ فخریہ طور پر اوپو صارفین ہیں۔
A3اسمارٹ فون کے متعارف ہونے کے ساتھ اسکی 4320 ایم اے ایچ بیٹری نے صارفین میں انتہائی مقبولیت حاصل کرلی تھی ۔ اس سیریز میں اسکے اگلے اسمارٹ فون A5کو بھی صارفین کی جانب سے اسکی طویل بیٹری کی وجہ سے خوب سراہا گیا۔ صارفین کو بہتر استعمال کی سہولت فراہم کرنے کے لئے A7اسمارٹ فون میں 4230 ایم اے ایچ بیٹری مدنظر رکھی گئی ہے جو آپ کو پورا دن بیٹری اور چارجنگ کی فکر سے بلکل بے پروا کردیتی ہے۔ اس میں اسمارٹ اور سوچ بچار کی حامل آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیٹری مینجمنٹ غیر فعال ایپلی کیشنز کو منجمد کردیتی ہے اور زیادہ توانائی کے استعمال کو روکتی ہے۔
اینڈرائڈ 8.1 کی بنیاد پر اوپو اپنے کلر او ایس 5.2کو اپنے انٹرایکٹو اسمارٹ صارفین کیلئے بالکل نئی سطح پر لے گیا ہے۔ اس میں طاقتور اسمارٹ بار کے ساتھ A7اسمارٹ فون نہ صرف افقی فل اسکرین ملٹی ٹاسکنگ میں معاون ہے بلکہ عمودی فل اسکرین بھی ملٹی ٹاسکنگ میں فعال ہے۔ اسمارٹ بار کو دونوں طرف سے گھما کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ موجودہ فنکشنز میں فل اسکرین ملٹی ٹاسکنگ کے ساتھ اسمارٹ بار کوئیک فائل شیئرنگ، اسکرین ریکارڈنگ، اسکرین شاٹس اور بہت سے دیگر شارٹ کٹس میں معاون ہے۔ اوپو A7کا سوپر فل اسکرین اسمارٹ ٖون پاکستان میں 17 نومبر 2018 کو متعاف کرایا جائے گا۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.