اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما شوکت بسرا پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے شوکت بسرا کو جولائی میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزام میں پارٹی سے نکال دیا تھا۔ رواں سال عام انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن سمیت کئی رہنما تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔ ندیم افضل چن کے پارٹی چھوڑنے پر بلاول بھٹو زرداری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ندیم افضل چن نظر آتے تھے، نظریاتی نہیں تھے۔
شوکت بسرا نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے شوکت بسرا کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہا اور ملکی سیاست میں ان کے کردار کو سراہا۔ شوکت بسرا پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاسی خدمات جاری رکھیں گے۔
شوکت بسرا نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا انتخاب پارٹی ٹکٹ یا کسی عہدے کے لیے نہیں کیا بلکہ وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے وژن سے متاثر ہوکر شمولیت اختیار کی۔ تحریک انصاف کے منشور کو آگے بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔
سینئر رہنما اور سابق ایم پی اے شوکت بسرا نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا، وزیرِ اعظم عمران خان سے شوکت بسرا کی وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات، وزیرِ اعظم نے ملکی سیاست میں شوکت بسرا کے کردار کو سراہا۔@ImranKhanPTI#PTI pic.twitter.com/FJupgNWA0d— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) December 13, 2018
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.